ورڈ پریس کیا ہے؟ تعارف

سادہ الفاظ میں ہی آپ کو بتاتا ہوں کہ ورڈ پریس کیا ہے۔ورڈ پریس ایک ویب سافٹ وئیر ہے جِسے CMS کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کہا جاتاہے ۔اِس کا کام کیا ہوتا ہے یہ کیوں اتنا مقبول ہے؟ جیسا کے آپ کو نام سے پتا چل ہی رہا ہو گا کہ اِسے کانٹینٹ کو ترتیب دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

مطلب اگر آپ اسے ایک بار اپنی ویب ہاسٹ میں انسٹال کر لیں تو آپ کو اپنی ویب سائیٹ اور بلاگ کے لیے الگ الگ صفحات بنانے اور انہیں شائع کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں۔ ورڈ پریس کے زریعے ایک جگہ پر رہ کر آپ سب کام آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔جیسا کہ نئی پوسٹ شائع کرنا نیا صفحہ (Page) شائع کرنا۔

 

الگ الگ طرح کی پوسٹز کو الگ الگ کیٹیگریز(Categories) میں شامل کر سکتے ہیں۔ اپنی تحریر لکھیں اور اُسے جِس کیٹیگری میں شامل کرنا ہے اُس کا انتخاب کر لیں۔ اور شائع (Publish) کرنے والے بٹن پرکلِک کر دیں۔تحریر بھع شائع ہو جائے گی اور جِس کیٹیگر کی وہ تحریر ہے اور سیکشن میں خود چلی جائے گی۔
ویسے تو اور بھی کئی ویب سافٹ وئیرز ہیں جو ایسا ہی کام کرتے ہیں لیکن اِس کو استعمال کرنے والی آسانی کی وجہ سے اِسے جو مقبولیت مِلی ہے وہ کِسی اور کو نا مِل سکی۔ویسے ورڈ پریس کا احاطہ ایک ہی تحریر میں نہیں کیا جا سکتا اِس لیے الگ الگ کاموں کی الگ الگ تحریرات بنا کر الگ الگ شائع کروں گا۔
ورڈ پریس سے کیا کِیا جا سکتا ہے؟
ورڈ پریس ایک بہت ہی اچھا پلیٹ فارم ہے۔جِس کو استعمال کرتے ہوئے آپ بہت آسانی سے یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر:

 

بلاگنگ ویب سائٹ، آن لائن شاپنگ،بزنس ویب سائٹ،اپنی پرسنل ویب سائٹ، اِسے آپ اپنی مرضی سے جہاں مرضی استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ویب سافٹ ویئر استعمال کرنے میں بہت ہی زیادہ آسان ہے۔ 
ورڈ پریس کا استعمال:
ورڈ پریس نہ صرف ذاتی استعمال کی حد تک محدود نہیں بلکہ اِسے کمپنیز کے استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے۔اگر آپ اپنے بزنس کے مالک ہیں یا آپ کی اپنی ویب سایٹ ہے تو اب بہت ہی آسانی کے ساتھ مواد اپنی سایٹ پر لگا سکتے ہیں۔
کچھ دنیا کی بڑی ویب سایٹس ورڈ پریس کا ستعمال کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔TechCrunch,CNN,NewYork Times, اور  MashAble اور اِس جیسی 500 سے زائد برانڈز ورڈ پریس کا استعمال ہی کر رہی ہیں۔ 
ورڈ پریس کا آغاز کیسے کیا جائے؟:
ورڈ پریس کو شروع کرنے کے لیے دو رستے ہیں۔

 

1: Hosted-Service (ہوسٹِد سروس)
2: Self-Hosted(سیلف ہوسٹد سروس)
Hosted-Service (ہوسٹد سروس):ہوسٹد سروس کو ستعمال کرنے کے کوئی چارجز نہیں ہیں اور یہ سروس ورڈ کی جانب سے دی گئی ہیں۔آپ کا سارا مواد (Content) ورڈ پریس کے اپنے سرور(Server) پر ہی محفوظ ہوتا رہے گا۔اِسے استعمال کرنے کے لیے آپ صرف سائن اپ کریں اوراستعمال کریں۔
Self-Hosted(سیلف ہوسٹد سروس): اِس سرور کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ہوسٹ اور ایک ڈومین خریدنا پڑے گی۔اور پھر ورڈ پریس اُس میں انسٹال کرنا پڑے گی ۔اسِ کے بعد ہی آپ اِس سروس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
سیلف ہوسٹ سسٹم میں آپ کو ساری آزادی ہو گی ورڈ پریس کو استعمال کرنے کی۔آپ اپنی مرضی سے جیسے چاہیں اور جب چاہیں اِس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

آپ ہوسٹ سروسز اِن لنکس سے خرید سکتے ہیں۔ یہ دونوں ہوسٹ سروسز بہت ہی کمال کی اور اِن کی پیج لوڈنگ سپیڈ بہت اچھی ہے۔

1: ون بِگ ہوسٹ - OneBigHost

: بلیو ہوسٹ - BlueHost

1 تبصرہ

  1. Alisa says:

    بہت اچھی پوسٹ ہے۔ لا جواب

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.